پیرمیر محی الدین ساکنہ نوھار چرارشریف انتقال کر گئے

0
0

نندہ ریشی کاروان ادب وثقافت کی طرف سے تعزیتی نشست کا انعقاد
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ضلع بڈگام کے چرارشریف قصبے سے تعلق رکھنے والئے ایک معروف عالم، عامل، پرہیزگار اور عاشق رسولﷺپیر میر محی الدین جوکہ دادلد تخلص استعمال کرتے تھے۔ طویل علالت کے بعد105′ سال کی عمر کے دوران منگل اور بدھوار کی درمیانی رات انتقال کرگئے۔ مرحوم وادی بھر میں بحثیت متقی۔نیکوکارعالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ سچے عاشق بنوی۔صلی اللہ علیہ وسلم۔تھے۔ مرحوم نے درجنوں نعت منقبت اور مناجات لکھے ھے۔جبکہ مرحوم کا حلقہ مریدی بھی وسعی تھا۔
میر موصوف کا نماز جنازہ ٹھیک بعد ظہر میرواعظ بعقہ عالیہ مولانا امیر الدین شاہ کی پیشوائی۔ میں احاطہ خانقاہ ریشیہ اویسیہ چرارشریف میں ادا کیاگیاجسمیں لوگوں کے جم غفیر نے شمولیت کی۔ درایں اثنا نندہ ریشی کاروان ادب و ثقافت اور مرکز ادب چرارشریف، شیخ العالم ریسرچ کمیٹی اور کہی دوسرے ادبی علمی، اور دینی اداروں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں متعدد تعزیتی اجلاس منعقد کرکے مرحوم کے مختلف خدمات کو یاد کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا