’پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی ‘

0
0

کانگریس ’نیائے پتر‘ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے ‘نیا ئے پتر ‘ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے ‘نیائے پتر ‘ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی میں یہ واضح کر دوں کہ کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور میں وراثتی ٹیکس یا جائیداد کی تقسیم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ میں وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہمارے ‘نیائے پتر ‘ میں اس کا ذکر کہاں کیا گیا ہے۔ یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 1985 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے وراثتی ٹیکس کو ختم کر دیا تھا۔ ” بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہت سے رہنماؤں نے 2014-19 کے درمیان اس کی وکالت کی تھی اور آج وزیر اعظم ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔”
مسٹر رمیش نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی کی کارکردگی میں زبردست گراوٹ آنے والی ہے۔ کچھ جگہوں پر پارٹی کی سیٹیں کم ہوجائیں گی اور کچھ جگہوں پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ شکست کے خوف سے مسٹر مودی نے انتخابی ایجنڈے سے انحراف کیا ہے اور ‘400 کو عبور کرنے’ اور ‘مودی کی گارنٹی ‘ کے نعرے لگانا بھی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ اور ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران لوگوں کی آوازوں کو سن کر نیا ئے پترا تیار کیا ہے۔ پچھلے 10 برسوں میں مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھی ہے اور مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور سماج میں معاشی نابرابری بھی بڑھی ہے۔
مسٹر جے رام رمیش نے کہا "ہم یہ لوک سبھا الیکشن اپنی ‘ پانچ نیائے کی 25 گارنٹی’ کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور 04 جون کو مکمل اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔” وزیر اعظم کے اس بیان پر جس میں کہا گیا تھا کہ کانگریس کے نیا ئے پتر کا ذکر تشہیر کا باعث بنا، لیکن منفی تشہیر۔ کانگریس لیڈر نے کہا "مسٹر مودی ہمیں اس پچ پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں وہ ہمیں کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن ہم اپنی پچ پر کھیلیں گے جہاں سب کے لیے انصاف ہو اور معاشی اور سماجی برابری ہو۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ لوگوں نے اپنا سونا گروی رکھ کر بینکوں سے ایک لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ‘ستیامیو جیتے’ پر یقین رکھتی ہے جبکہ مودی کی قیادت والی بی جے پی ‘آستیا میو جیتے’ پر یقین رکھتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا