کہابھاجپانے برسوں کے عوامی مسائل کا حل کرکے عوام کے دل جیت لئے
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کے معروف سماجی کارکن خالد کرمانی نے ایک بیان میں کہا کہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا جانا حکومت ہند کا ایک قابل ستائش کام ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام خطہ پیر پنچال اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کام گزشتہ پانچ سال میں بھاجپا حکومت نے جموں و کشمیر میں کئے گزشتہ ستر سالوں میں وہ کام نہ ہو پائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پہاڑیوں کو ایس ٹی اوراوبی سی کو انکا حق دیکر وزیر اعظم ہند نے تاریخ رقم کردی ۔کرمانی نے کہاکہ بھاجپانے برسوں کے عوامی مسائل کا حل کرکے عوام کے دل جیت لئے۔