پکھرپورہ میں سالانہ عرس کا آغاز

0
0

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر اویس اشرف شاہ نے انتظامات کا جائزہ لیا
منظور پکھر پوری
بڈگام// ضلع بڈگام کے پکھرپورہ میں سالانہ عرس کا آغاز ہوا ہے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر ایڈوکیٹ اویس اشرف شاہ نے انتظامات کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے زیارت شریف پر حاضری دی درجنوں پارٹی کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا ایڈوکیٹ اویس اشرف شاہ نے قصبہ کے عوامی وفود سے مسائل اور مطالبات کو سنا اس دوران موصوف نے بلاک آفس پکھرپورہ کا دورہ کیا موصوف نے عوام کو درپیش مسائیل کے بارے میں بی ڈی او کو آگاہ کیا اس دوران انہوں نے سب ضلع اہسپتال پکھرپورہ میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ زونل میڈیکل آفیسر پر زور دیا کہ وہ سالانہ عرس حضرت سلطان سید محمد علی عالی بلخیؒ کو مد نظر رکھکر قصبہ پکھرپورہ میں معقول طبی سہولیات کو بہم رکھیں بعد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اویس اشرف شاہ نے ضلع انتظامیہ بڈگام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سالانہ عرس پر قصبہ میں بلا خلل بجلی کی فراہمی پانی اناج اور معقول ٹرانسپورٹ کی سہولیات علاقے میں یقینی بنائیں تاکہ زائرین اور علاقے کے عوام کو سالانہ عرس کے دوران دقعتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا