پچھلی دہایئوں سے بگڑا ہوا نظام آہستہ آہستہ حقیقی نہج پر آرہاہے :ڈاکٹر درخشاں اندرابی

0
0

کہاوقف بورڈتصفیہ طلب معمہ جات کا حل وعقد حکمت عملی کے ساتھ سرانجام دینے میں علماء وعوام کی حمایت ناگزیر
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍وقف چیئر پرسن جموں وکشمیر ڈاکٹر سیّد درخشاں اندرابی نے اپنے دورہ خطہ پیرپنچال کے دوران وقف کے تصفیہ طلب معمہ جات کے حل وعقد وقف جائیداد واملاک کے تحفظ اور اس کے راسخ مصارف کو لیکر علماء کرام وسول سوسائٹی کے ذمہ داران سے تبادلہ خیالات کئے ان کے ہمراہ وقف کے اسپیشل آفیسر سیّد ماجد جہانگیر ایڈمنسٹریٹر پونچھ ظہیر احمد کیفی ایڈمنسٹریٹر شاہدرہ وراجوری عاشق رفیق ودیگر عملہ بھی موجود تھا۔واضح ہو اس موقع پر علماء کرام نے ریاستی سطح وقف بورڈ کی شبہیہ درست کرنے اور وقف نظام اصلاحات پر تہنیت پیش کی رمضان کے ماہ مقدس کی آمد کے پیش نظر آئمہ مساجد ومؤذن کے مشاہرے میں اضافہ کئے جانے کو خوش آئند قرار دیا۔ علماء کرام نے مانگ کی کہ تمام زیارتوں درگاہوں خانقاہوں کو وقف بورڈ کے دائرہ میں لاکر اثاثہ وقف کو ملت کی فلاح وبہبودی پر صرف کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ مسلم بچوں کے مستقبل کو مخدوش ہونے کے حساس معاملہ کو لیکر ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ریاست گیر سطح پر مدرسہ بورڈ کا قیام عمل لازمی ہے جس کے ذریعہ معیاری دینی وعصری علوم کو مستحکم ومضبوط لائحہ عمل کے تحت رائج کیاجائے ۔علماء کرام نے یہ بھی مانگ کی کہ مدارس اسلامیہ کی سوسائٹی رجسٹریشن میں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔اس کا کوئی دوسرا حل نکالا جائے تاکہ مدارس اسلامیہ کی انتظامیہ اور طلبہ کو نقصان نہ اٹھانا پڑے ۔نیز مدارس اسلامیہ کے حوالہ سے غلہ واجناس جاری کرنے کا مطالبہ بھی شامل رہا ۔علماء کرام وسول سوسائٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ جس طرح وادی کشمیر یا صوبہ جموں کے بعض مقامات پر وقف بورڈ نے محرک وفعال طور پر انقلابی عمل دخل شروع کیا ہے ۔ایسے اگر خطہ پیربپنچال اور بالخصوص سرنکوٹ میں اقدامات اٹھائے جاتے ہیں تو علماء کرام وعوام وقف بورڈ کی پوری حمایت کرتے ہیں ۔اس پر وقف کے اسپیشل آفیسر سیّد ماجد جہانگیر ایڈمنسٹریٹر پونچھ ظہیر احمد کیفی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وقف میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی آخر میں وقف چیئرپرسن ڈاکٹر سیّد درخشاں اندرابی نے گفت وشنید کے محاصل ومدعا کی توضیح عملی طور پر عملانے پر زوردیا۔ وقف بورڈ سرنکوٹ کے تصفیہ طلب معمہ جات کا حل وعقد حکمت عملی کے ساتھ سرانجام دینے میں علماء وعوام کی حمایت ناگزیر ہے۔ تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ میں وقف اراضی نہ اگر ہے تو اس معاملہ طشت ازبام کرنا مطلوب ہے۔ زیارتوں درگاہوں اور خانقاہوں کو علماء کرام وسول سوسائٹی کے تعاون وحمایت سے قبضہ میں لیا جائے گا ۔مدرسہ بورڈ کی تگ ودو جاری ہے اور کامیابی کی توقعہ ہے ۔چیئر پرسن نے کہا کہ ابھی وقف بورڈ کی ذمہ داری نبھانے میں سال سے کم عرصہ ہوا ہے جو پچھلی دہایئوں سے بگڑا ہوا نظام ہے آہستہ آہستہ حقیقی نہج پر آرہاہے اور کدوکاوش کے ساتھ محاسبہ بھی جاری ہے ۔ان شاء للہ مستقبل قریب میں آئندہ میٹنگ میں ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے ۔اس موقع پر مولانا محمد قاسم رضا نائب صدر جماعت اہل سنت تحصیل سرنکوٹ مولانا قاری عبدالمصطفٰے قادری صدر جماعت اہل سنت تحصیل سرنکوٹ حافظ محمد نصیر علیمی جوائنٹ سکریٹری جماعت اہل سنت تحصیل سرنکوٹ اور قاری منظور حسین قادری میڈیا چیف جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں نے علماء کرام کی قیادت کی اور سول سوسائٹی کے ذمہ دارن کی قیادت اظہر منہاس نے کی میٹنگ کے بعد کئی وفود نے وقف بورڈ چیئرپرسن سے مولاقات کی اور وقف متعلق مدعے زیر غور لائے ۔یاد رہے پریس کونسل سرنکوٹ نے امیر الدین زرگر مختار حسین مجاز اور آکاش ملک کی نگرانی میں وقف چیئرپرسن سے وقف بابت استفسار کیا کہ سرنکوٹ میں 33 علماء کرام کو وقف نذرانہ سے مستفیض کیا جارہا ہے بقیہ بھی اس کے مستحق ہیں اور اسلام ووقف میں مساوات ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا