پٹنہ میں منعقد ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں سیتامڑھی ضلع سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوں گے :- ڈاکٹر ساجد علی خان

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سیتامڑھی  پٹنہ کے باپو سبھا ہال میں 15 ستمبر کو منعقد ہو نے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں سیتامڑھی ضلع سے کثیر تعداد میں علمائے کرام اور دانشوران اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوں گے

https://www.newsonair.gov.in/

مذکورہ باتوں کا اظہار خیال ہے امارت شرعیہ ضلع سیتامڑھی کے صدر جناب ڈاکٹر محمد ساجد علی خان نے سیتامڑھی ضلع کے رونی سید پور بلاک کے مادھوپور سلطان پور میں واقع ادارۂ دعوت الحق آخرالزمان پبلک اسکول کے وسیع ہال میں منعقد رونی سید پور بلاک کے پنچایت سطح کے امارت شرعیہ کے صدور اور سکریٹری کے علاوہ کثیر تعداد میں موجود لوگوں کے درمیان کیا انہوں نے کہا کہ تحفظ اوقاف کانفرنس میں شرکت فرما کر آپ تمام لوگ اپنی اتحاد کا ثبوت پیش کریں تاکہ وقف بل میں مرکزی حکومت ترمیم نہیں کر سکے اس موقع سے الامین پبلک اسکول کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمد لبیب اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی سارے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر اپنی اتحاد کا ثبوت پیش کریں محمد طالب حسین نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس سے مسلمانوں کو سبق لینے کی ضرورت ہے اور اوقاف کے تحفظ کے لئے سبھی کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے اس موقع سے دیگر جن لوگوں نے خطاب کیا ان میں قاری مشتاق احمد مولانا محمد مزمل قاسمی حافظ غفران خان قاری صابر حسین قاری حبیب اللہ محمد جوہی وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا