کہا غریب اور نادار خاندان ہکل میں اسکیموں کے فوائد سے محروم ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ووٹ بینک کے طور پر لوگوں کا استحصال کرنے کے لئے روایتی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کی صوبائی صدر جموں خواتین ونگ، پونیت کور نے ستواری کے علاقے ہکل میں ترقیاتی سرگرمیوں کو از سر نو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میںپونیت کور نے ہکل میں مقامی لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں شرکاء نے بنیادی سہولیات کی کمی کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوام کے ترقیاتی مسائل کو انتظامیہ کے ساتھ جلد از جلد حل کرنے کے لیے اْجاگر کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہکل کے علاقے میں ترقیاتی سرگرمیاں غائب ہیں خاص طور پر جب حکام کی طرف سے بیت الخلاء اور مکانات کی تعمیر کی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار خاندان ہکل میں اسکیموں کے فوائد سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکام کو چاہیے کہ وہ ہکل میں بیت الخلائ، اور مکانات تعمیر کرکے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو اسکیم کا فائدہ دیں۔