پونچھ کے ہونہار شوہر، بیگم جوڑی نے کیا ریاستی مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے ایک معیاری کتاب کا اجرائ

0
0

دشواریاں جھیلنے کے بعد ان کے ازالے کیلئے مرتب کی کتاب
لازول ڈیسک
جموں //آج یہاں جموں کے سول سیکرٹریٹ میں، محکمہ اعلی تعلیم میں جغرافیہ مضمون کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اور ان کی بیگم شازیہ پروین کی گریجویشن سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں جنرل نالج کا پرچہ تیار کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ایک ضخیم کتاب کا اجراءہوا۔کتاب کا اجراءمحکمہ اعلی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن ساموں صاحب نے کیا۔واضح رہے یہ کتاب کئی حوالوں سے بہت اہم اور معنی خیز ہے، ایس ایس آر بی کے تحت منعقد ہونے والے درجنوں امتحانوں میں جنرل نالج کے سوالوں کے مفصل اور مدلل جوابات تیار کرنے کے لئے یہ کتاب ایک کلید کی حیثیت رکھتی ہے۔اس موضوع پر اس سے پہلے بھی بیشتر کتب منظر عام پر آ چکی ہیں، لیکن یہ کتاب جس وسیع پیمانے پر بیشتر سوالات کے جوابات فراہم کرتی ہے وہ اپنے آپ میں اس کتاب کی ایک دلچسپ خوبی ہے۔اس وقت تمام ریاست میں علم کے حصول اور اس کے بعد ایک مناسب سرکاری نوکری کی تلاش کے حوالے سے عوام میں بے پناہ شعورکو دیکھا جا سکتا ہے، بچوں کے والدین بہت تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔اکثر طلبہ کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے بروقت معیاری مواد کی فراہمی نہیں رہتی۔ طلبہ کو شکایت ہے کہ کسی بھی ایک مضمون کا مکمّل درک حاصل کرنے کے لئے بیسیوں کتابوں سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے ، اکثر و بیشتر مطلوبہ مواد میسر بھی نہیں رہتا سوعام بچہ ان بچوں کے مقابلے میں پچھڑ جاتا ہے جو شہروں میں بیٹھ کر سال بھران امتحانوں کی تیاری کرتے ہیں۔ڈاکٹر محمد اشفاق اور انکی اہلیہ شازیہ پروین خود انہی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد یہاں تک آ پہنچے ہیں ، جو دشواریاں انھیں اب تک پیش آئی ہیں انہی کے ازالے کے لئے دونوں اشخاص نے یہ کتاب مرتب کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا