سرنکوٹ میں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں نے کیا احتجاج

0
162

کہا ضلع پونچھ کے ساتھ سوتیلاسلوک کیا جا رہا ہے
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //سرنکوٹ میں آج نوجوانوں نے بےروزگاری کو لیکر موجود حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کی جانب سے ضلع پونچھ کے ساتھ سوتیلاسلوک کیا جا رہا ہے جو کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کا خون کرنے کے برابر ہے۔مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے اور کہا کہ جب سے مخلوط حکومت وجود میں آئی ہے تب سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے اساتذہ کی اسامیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ کے دواران دیگر اضلاع میں اساتذہ کی اسامیاں نکالی گئی جبکہ ضلع پونچھ کو اسامیوں سے محروم رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان غلط کاموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اسکی وجہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہے اور اس کی ذمہ دار مخلوط حکومت ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی جائے اور ایسے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ نوجوان غلط کاموں کی طرف راغب نہ ہوں۔اس موقعہ پر کافی تعداد میں نوجوان احتجاج میں شامل تھے۔انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صرف عوام کے ساتھ کھوکھلے وعدے کئے جا رہے ہےں اور اب تک کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اپنی پالیسیوں کو بدلا نہیں گیا تو نوجوانوں کو سڑکوں کا رخ کرنا پڑے گا اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا