پونچھ کے ہاڑی بڈھا کی عوام محکمہ بجلی سے سخت ناراض

0
0

ہاڑی بڈھا لوئر میں لگابجلی ٹرانسفارمر بطور نمائش، تاریں نہیں لگیں
ریاض ملک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کا پسماندہ اور بچھڑا ہواعلاقہ تحصیل حویلی کا گائوں ہاڑی بڈھا، پنچایت لور واڈ نمبر ایک کی غریب عوام کے ساتھ محکمہ بجلی کی طرف سے نہایت ہی نا انصافی کی جارہی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج کے ا س ڈیجیٹل دور میں بھی چراغ اور لالٹین سے گزاراکرنا پڑتا ہے کیونکہ محکمہ نے صرف ٹرانسفارمر لگایا ہے نہ کہ تاریں۔
اس ضمن میں لوئر پنچایت ہاڑی بڈھاوارڈ نمبر ایک کی عوام نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئیبتایا کہ ہمارے ساتھ سرا سر نا انصافی کی جارہی ہے اور ہمارے وارڈ نمبر ایک میں ایک 25کے وی اے کا ٹرانسفارمر لگایا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے آج دو سال سے بھی زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اوراس ٹرانسفارمر سے کوئی بھی کنکشن تو لگانا دور کی بات تار کو ٹرانسفارمر کے سامنے کرنا بھی محکمہ بجلی نے جرمِ عظیم سمجھا ہوا ہے۔وہیں مقامی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین ایم چوہدری اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفسران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو اس ڈیجیٹل دور میں بجلی فراہم کی جائے اور علاقہ میں نصب ٹرانسفارمر پر بجلی کی تاریں بھی لگائی جائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا