پونچھ میں چرخہ کی سات روزہ تحریری ورکشاپ جاری، ضلع کے مختلف دیہی علاقہ جات سے قلمکار ہوئے شامل

0
0

سی ای او چیتنا ورما کی قیادت میں دہلی سے چرخہ کی تربیتی ٹیم نے صحافت کی باریکیوں پر کیا تبادلہ خیال
سید بشارت الحسن
پونچھ؍؍جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ہندوستان کی معروف سماجی رضاء کار تنظیم چرخہ ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کی جانب سے سات روزہ تحریری ورک شاپ جاری ہے ۔واضح رہے اس ورکشاپ میں تنظیم کی سی ای او چیتنا ورما کی قیادت میں دہلی سے ایک تربیتی ٹیم بھی شامل ہوئی ہے جس میں چرخہ کی منیجر پروجیکٹس عظمیٰ شمیم اور اجات شترو شامل ہیں ۔وہیں اس ورکشاپ میں ضلع پونچھ کے مختلف علاقہ جات سے دیہی قلمکاروں کا ایک قافلہ تربیت حاصل کر رہا ہے ۔یاد رہے اس سے قبل بھی چرخہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً پونچھ میں کئی تحریری ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ۔


دریں اثناء اس سات روزہ ورکشاپ میں چرخہ کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے وابستہ دیہی قلمکار بھی شامل ہو رہے ہیں۔وہیں نئے قلمکاروں کو چرخہ کی تربیتی ٹیم کی جانب سے صحافت کی باریکیوں سے جانکار بنایا جا رہا ہے ۔دریں اثناء اس ورکشاپ میں قلمکاروں کو سماجی مسائل کو اپنی قلم کے ذریعے سماج مسائل کو ابھارنے اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔یاد رہے چرخہ کی جانب سے دیہی علاقہ جات میں قلمکاروں کو تربیت دیکر انہیں عوام کے مسائل کو اپنے قلم کے ذریعے انتظامیہ تک پہنچانے اور ازالے کرنے کے قابل بنایا جا تا ہے۔


اس سات روزہ تحریری ورکشاپ میں جہاں دہلی کی تربیتی ٹیم نوجوان قلمکاروں کو صحافت کے متعلق آگاہ کرے گی،وہیں چرخہ کے والنٹیئر ٹرینرز بھی اس ورکشاپ میں اپنا کلیدی کردار بھی ادا کریں گے۔اس ورکشاپ میں جہاں ایک کلاس میں نوجوانوں کو صحافت کی تعلیم دی جائے گی ۔وہیں ایک علاقائی دورہ بھی کروایا جائے گا جہاں نوجوان قلمکار دیہی عوام کے مسائل کو جانیں گے اور ان مسائل کو اپنے قلم کے ذریعے سے انتظامیہ تک پہنچا کر ازالہ کرنے کی کوشش کر یں گے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا