پونچھ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی، دس گاڑیاں ضبط

0
0

ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات سے نجات کی کنجی: شوکت آمین خان
سرفرازوادری
پونچھ؍؍ مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کستے ہوئے ٹریفک پولیس کے ڈی وائی ایس پی نواز چوہان کی ہدایت پر ڈی ٹی آئی شوکت آمین کی زیرِسرپرستی مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کستے ہوئے دس گاڑیاں ضبط کیں بلکہ کئی دیگر کے چالان کاٹے و کئی کو براہ راست چالان کیے۔اس کے علاوہ ایس او ٹریفک پولیس محمد شفیق نے بھی ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے ڈی ٹی آئی شوکت آمین خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسکول سے بچوں کو لے جارہی نجی گاڑیوں میں اور لوڈنگ کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس کی بنیاد پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 نجی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا و دیگر کئی کے چلان کاٹے۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو انتباہ دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سختی سے کریں ورنہ مستقبل میں اس سے بھی سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ مزید انہوں نے ڈرائیوروں ٹریفک قوانین سے متعلق بیدار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سختی سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ حادثات سے بچنے کی کنجی ہی ٹریفک قوانین کی پاسداری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا