پونچھ میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

0
0

کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا

جموں؍؍مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔بتادیں کہ کھٹوعہ کے بنی اور ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقوں میں بھی مفرور ملی ٹینٹوں کیخلاف تلاشی آپریشن پچھلے کئی روز سے جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے آزاد محلہ اور خالصہ چوک علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس او جی نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔انہوں نے بتایا کہ آرمی ، پولیس ، ایس او جی اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپر کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ پونچھ کے آزاد محلہ علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کیا۔ذرائع کے مطابق رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ باغات اور کھیت کھلیانوں کو بھی کھنگالا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا