پونچھ میں محکمہ موٹر وہیکل کی جانب سے خاص کاروائی

0
0

بغیر دستاویزات کے 2 گاڑیوں کو کیا ضبط، کئی دیگر کے کاٹے چالان
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بڑھتے حادثات کے پیش نظر کلائی کے مقام پر ایک ناکہ لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر شکنجہ کستے ہوئے کئی گاڑیوں کے چالان کاٹے، کئی کو ضبط بھی کیا۔ اطلاع کے مطابق موٹر وہیکل محکمہ کے انسپکٹر نے کلائی کے مقام پر ناکہ لگا کر بائک رائڈرز ، سٹنٹ باز و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 65 گاڑیوں بشمول دو پہیہ گاڑیوں کو چیک کیا جس میں دو گاڑیوں کے چالان کاٹے کیا ، دو گاڑیاں جو بغیر کاغذات کے تھیں انہیں ضبط کیا جبکہ 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اور ساتھ ہی دو لائسنس کو معطل کرنے کی اے آر ٹی او کو تجویز پیش کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا