تنویر پونچھی
پونچھ// ضلع پونچھ کی حسیں وادیاں سیاحت میں ایک انقلاب برپا کر سکتی ہیں مگر وہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب یہاں کا محکمہ سیاحت اپنے کام میں بہتری لا? گا اور کاغذات کے بجائے زمینی سطح پر کام کرے گا واضع رہے کہ پونچھ کی مشہور وادی لورن کو چھوٹا کشمیر کے نام سے جانا جاتا ہے مگر محکمہ سیاحت کی بے راہ روی سے وہ حسیں وادی سیاحت کے نقشے سے غائب ہے اس کے علاوہ ضلع بھر کے تاریخی مقامات جن میں درگاہیں مندر و گردوارے قابل ذکر ہیں مگر انتظامیہ و بالخصوص محکمہ سیاحت کی عدم توجہی کے باعث یہ تاریخی اہمیت کے حامل مقامات جو کہ شعبہ سیاحت میں ایک انقلاب برپا کر سکتے ہیں دور ہیں معروف سماجی کارکن اکرم نائک نے آج اس موضوع پر اپنے پریس بیان میں کہا کہ ریاست چونکہ اب مرکزی زیر انتظام علاقہ ہے اس لے وہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ سیاحت کے کاموں میں سرعت لا کر پونچھ کے تاریخی مقامات کو سیاحت کے نقشے پر لایا جا? تاکہ یہاں بھی نوجوان اس شعبہ سے جڑ کر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔