پونچھ میں فوجی گاڑی لڑھک گئی، جوان جاں بحق، ساتھی زخمی

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے چیر والی موڑ کے نزدیک فوجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک فوجی برسر موقع ہی جاں بحق ہوا جبکہ اس کا ساتھی بھی شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ میں منگل کے روز فوج کا واٹرٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور فوجی اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک جوان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت پریتم سنگھ ساکن سانبہ کے بطور ہوئی جبکہ زخمی کی پہچان عبدالمنان ساکن سری نگر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا