پونچھ میں راشن کارڈ ہولڈرز ’کے وائی سی‘ کے لیے گھنٹوںقطاروں میں انتظار کر تے ہیں

0
0

محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ’ای کے وائی سی‘ کو لازمی قرار دیا، عمل کو جلد مکمل کرنے کی عوام سے اپیل
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ان دنوں راشن اسٹوروں و آدھار کارڈ سینٹرز کے سامنے لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں جس میں صارفین سرکار سے مفت یا رعایت پر راشن حاصل کرنے کی غرض سے حال ہی میں سرکار کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے جس میں راشن کارڈ ہولڈرز کو اب راشن لینے کے لیے راشن کارڈ کی فہرست میں شامل سبھی افراد کی ” ای کے وائی سی” کروانی ہوگی جس سے مستقبل میں وہ بآسانی راشن حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امورِ صارفین و عوامی تقسیم کاری وحید احمد (جے کے اے ایس) نے بتایا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے جس میں این ایف ایس اے کے تحت راشن حاصل کرنے والے صارفین کو "ای کے وائی سی ” کروانا لازمی ہے جس سے جو لوگ فوت ہوچکے ہیں وہ راشن کارڈ کی فہرست سے خارج ہوجائیں گے اور جو افراد موجود ہیں وہ راشن بآسانی حاصل کر پائیں گے جبکہ اس کے علاوہ اگر کسی کا "ای کے وائی سی” نہیں ہورہا ہے وہ اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ کروائیں اور پھر ای کے وائی سی کروائیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے یہ عمل ایک بار کرنا ہے جس کے بعد راشن کارڈ ہولڈر کے گھر کوئی بھی فرد پہلے کی طرح اپنا انگوٹھا لگا کر راشن لے سکتا ہے اور ای کے وائی سی سے نظام میں مزید شفافیت و بہتری ہوگی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہیکہ وہ جلد سے جلد اپنے "ای کے وائی سی” کے عمل کو مکمل کروائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا