ڈاک بنگلو میں معززین شہر کا اجلاس ،عوام سے کانفرنس میںشرکت کی اپیل
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍’’محبت رسول معیار زندگی ہے محبت رسول شعارایمان ہے محبت رسول روح کی غذا اور زندگی کا لازمی جزہے امت پر رسول اللہ کے حقوق میں ایک اہم حق آپسے محبت کرنا ہے اور ایسی محبت مطلوب ہے جو مال و دولت سے، آل اولاد سے بلکہ خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر ہو۔ یہ کمال ایمان کی لازمی شرط ہے۔ آدمی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کے نزدیک رسول کریم کی ذات گرامی ماں باپ سے، بیوی بچوں سے اور خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر محبوب نہ بن جائے،یہ حبِ نبوی دین کی بنیاد اور اس کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہے ‘‘۔ان خیالات کا اظہار یہاں پونچھ ڈاک بنگلہ میں منعقدہ آمدہ محبت رسول کانفرنس کے متعلق منعقدہ اجلاس میں مقررین نے کیا ۔
اس موقعہ پر کانفرنس کے ارگنائزر مولانا مفتی بشارت حسین ثقافی سربراہ جامعہ معین السنہ ڈینگلہ نے بتایا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ کہ دوسری آل جموں و کشمیر محبت رسول کانفرنس کا انعقاد امسال بھی جامعہ معین السنہ کے احاطے میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہورہاہے جس میں ریاست و بیرون ریاست سے چوٹی کے علمائے کرام تشریف لارہے ہیں جن میں سر فہرست تین بار کے ممبر پارلیمنٹ خطیب ہندوستان مولانا عبید اللہ خان اعظمی،ہندوستان کی سب سے بڑی علمی خانقاہ بریلی شریف سابق گرانڈ مفتی آف انڈیا تاج الشریعہ کے بھائی علامہ منان رضا منانی میاں، فاتح کشمیر علامہ مفتی سید عارف حسین رضوی کے صاحبزادے علامہ مولانا سید محمد میاں ، صوفی خانقاہ کچھوچھہ دیار مخدوم سمناںسے مقرر ہندوستان علامہ مولانا سید جامی اشرف ، مشہور نعت خواں جوڑی شاداب پیکر ، مفتی شیر محمد خان ، جموں وکشمیر کے مشہور خطیب علامہ مولانا عبد الرشید دائودی کے علاوہ کثیر تعداد میںجموں۔ پونچھ و راجوری اضلاع سے علماء اسکالر س شریک ہونگے ۔
انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ کانفرنس میں محبت اور اور منتخب عناوین پر روایتی کانفرنسوں کے ہٹ کر خطابات ہونگے ۔انہوںنے شہر کے معززین کے اجلاس میں معززین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور تعاون کی تلقین کی َ۔ اس موقعہ معززین نے کہاکہ مولانا مفتی بشارت ثقافی مباکبادکے مستحق ہیں اعلیٰ سطح پر پونچھ میں اس طرح کی کانفرنس کررہے ہیں۔ معززین نے کہااس کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت کی یقین دھانی کرواتے ہیں ہم ممکن تعاون بھی دینے کے لئے کہا ۔
مقرررین نے کہا بشارت ثقافی صاحب نے علماء و عوام کے درمیان بہت کم عرصے میںمقبولیت حاصل کی ہے اور عوام اور علماء کے درمیان پل کا کام کیا ہے۔ واضح رہے پونچھ کے ڈینگلہ جنیاڑ میں امسال تاریخ ساز دوروزہ محبت رسول کانفرنس کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہورہا ہے جس میں عوام خواص کو کانفرنس انتظامیہ نے دعوت دی ہے انتظامیہ نے بتایا کہ کانفرنس میں قیام و طعام کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔ کانفرنس انتظامیہ نے کہا کہ اس کانفرنس میںا ٓنے میں اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو اس ہیلپ لائین 9622093959پر رابطہ کریں۔