پونچھ میں دریا برد ہوئے شخص کی لاش برآمد

0
0

جمیل احمد محسن

پونچھ ؍؍بیتے اتوار کو ضلع پونچھ میں ایک شخص اپنے مال مویشیوں کو دریا پار کروانے کے دوران دریا برد ہوگیا تھا ،جس کی لاش انتھک کوششوں کے باوجود بھی برآمد نہیں ہوئی تھی۔واضع رہے کہ یہ شخص اپنے مال مویشیوں کے ساتھ تھا اسی دوران دریا کے کنارے طغیانی آنے سے وہ دریا میں بہہ گیا۔آج دریائے سلوتری سے اس شخص کی لاش کو برآمد کر لیا گیا۔اس شخص کی پہچان مقبول ولد کالا حسین کے بطور ہوئی ہے جن کا تعلق پونچھ کے جھلاس علاقے کے محلہ کلس سے ہے۔ پولیس نے لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا۔واضع رہے کہ آج کل موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے پونچھ میں کافی طغیانی رہتی ہے اور لوگ اس کے کنارے آتے ہیں جسکی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا