داود خان
مینڈھر // ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے چھجلہ اوچھاد کیانی میں ہفتہ کو ایک تیرہ سالہ لڑکا بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک لڑکا حادثاتی طور پر بجلی کے رابطے میں آنے سے ہلاک ہوگیا۔ اسے اس کے والدین نے علاج کے لیے فوری طور پر ایس ڈی ایچ مینڈھر منتقل کیا۔ تاہم اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت سیدشہباز علی (13) ولد سجاد حسین شاہ ساکنہ چھجلہ کیانی کے بطور ہوئی ہے۔ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بھی میڈیاکو لڑکے کی موت کی تصدیق کی۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔