پونچھ: مینڈھر میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سب ڈویژن مینڈھر میں اتوار کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے دھار گلون علاقے میں اتوار کی صبح ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس پر سوار چار افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد تین کو نازک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا