پونچھ: ملی ٹنٹوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اسلحہ بر آمد کیا: پولیس

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں، // جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے اسلحہ بر آمد کیا۔

http://www.uniurdu.com/
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی علی الصبح سرنکوٹ کے چمارڈ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا: ‘جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی’۔
بیان میں کہا گیا: ‘جوانوں نے گرچہ فائرنگ کا بھر پور جواب دیا تاہم دہشت گرد گھنے جنگلوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے’۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لئے فورسز کی مزید کمک کو طلب کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور اسلحہ، کھانے پینے کی چیزیں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا