پونچھ :مفرور ملی ٹینٹ کی جائیداد قرق

0
0

یواین آئی

جموںنارکو دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ’ایس آئی اے‘ نے پونچھ میں نارکو ملی ٹینسی کیس میں ملوث شخص کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعے کے روز پونچھ میں نارکو ملی ٹینسی کیس میں مطلوب محمد لیاقت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا ہے ، کھری کرمارہ پونچھ میں ملزم کی ایک کنال نو مرلہ اراضی کو ضبط کیا گیا ہے۔ان کے مطابق پونچھ کے پرنسپل سیشن جج کی جانب سے جاری حکم نامہ کے تحت جائیداد کو قرق کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اور بہت جلد اس کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا