پونچھ سڑک حادثے میں تین نوجوان زخمی

0
0

جموں، // جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک قصبہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک قصبہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی جا گری جس کے نتیجے میں تین نوجوان زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے قریب ساڑھے نو بجے پیش آیا ہے اور اس میں تین نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے زخمیوں کی شناخت 17 سالہ رضوان ولد طارق حسین ساکن قصبہ، 18 سالہ ظہور احمد ولد کمال الدین ساکن قصبہ کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
دری اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا