پونچھ :تمام لائسنس یافتہ بندوق ہولڈروں کو ہتھیارجمع کرنے کی ہدایت

0
112

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائسنس یافتہ بندوق ہولڈروں کو اپنے ہتھیار جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے مختلف پولیس تھانوں میں اپنے ہتھیار جمع کروائے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع میں پیر کے روز ہتھیارجمع کرنے کی آخری تاریخ تھی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پولیس اسٹیشنوں پر جاکر وہاں پر اپنے ہتھیار جمع کئے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے ڈبل بیرل، سنگل بیرول بندوق، پستول اور ریوالور جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس پر من وعن عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے ہتھیار پولیس تھانوں میں جمع کروائے۔بتادیں کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سبھی اضلاع میں لائسنس یافتہ بندوق ہولڈروں کو اپنے ہتھیار نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا