سےد نےاز شاہ
پونچھایم۔ایل۔اے پونچھ شاہ محمد تانترے نے حلقہ انتخاب حویلی کے دُور دراز علاقہ پنج ککڑیاں اور اس کے گرد و نواح کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے اُنہیں تقریباً دس کلومیٹر پیدل مسافت طے کرنا پڑی جس کے لئے عوامِ علاقہ نے اُن کا پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔ عوام ِ علاقہ نے بتایا کہ موضع پنج ککڑیاں کی تاریخ کا یہ پہلا واقع ہے کہ کسی ممبر اسمبلی نے اس علاقہ میںآ کر عوام کو درپیش دُشواریوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر متعدد افراد نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو چھوڑ کر ممبر اسمبلی اور دیگر سینئر پارٹی لیڈران کی موجودگی میں پی۔ڈی۔پی میں شمولیت اختیار کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ ایم۔ایل۔اے موصوف اس علاقہ میں ضرورت کے وقت میں حاضر آئے ہیں جب کہ سیاسی لیڈران تو انتخابات کے دوران ہی دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ ہم’ غریبوں کے کارواں‘ کی باتیں تو سُنتے آئے تھے لیکن آج اس کارواں کے سپہ سالار کو غریب عوام کے ساتھ اُنہی کے رسوئی گھر میں نہایت سادگی سے بیٹھا دیکھ کر کافی خوش ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ایم۔ایل۔اے موصوف نے عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِن شاءاللہ وہ اگلے ترقیاتی منصوبہ میں اس علاقہ تک سڑک پہنچانے کا ضروراہتمام کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ عوامِ علاقہ تک تمام بُنیادی سہولتیں پہنچانے کا بھر پُور وعدہ کرتے ہیں اور اُنہیں اس بات کی مکمل یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس علاقہ کی ترقی بھی دیگر علاقوں کے طرح ہی کی جائے گی۔ موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت اس وقت محترمہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں ترقی کے نئے زینے طے کر رہی ہے اور علاقہ پونچھ بھی اس سے مستفید ہو رہا ہے۔ تانترے نے عوام کو بتایا کہ ریاستی وزیرِ اعلیٰ اتنی دُور اندیش اور وسیع القلب ہیں کہ اُنہوں نے اپنے حالیہ دﺅرہ پونچھ کے دﺅران مختلف طبقہ ہائے فکر اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفود کو نہ صرف تحمل سے سُنا بلکہ اُنہیں درپیش مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات بھی صادر کئے۔ موصوف نے کہا کہ آنے والے وقت میں علاقہ پونچھ ترقی کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔واضح رہے اےم اےل اے حوےلی شاہ محمد تانتر ے نے آج دور دراز علاقات کا دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کی ۔