پونچھ بازار میں رمضان المبارک میں گراں فروشی عروج پر

0
0

سبزیوںا ور پھلوں کے دام آسمان چھو رہے ہیں، عوام کا ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مداخلت کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں رمضان المبارک کی شروعات ہوتے ہی گراں فروشی عروج پر ہے۔وہیںسبزی و پھل فروشوں کے اپنے اپنے دام ہیں اور صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں۔ اس ضمن میں سماجی کارکن حاجی نیاز چوہان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد سے ہی ہر کھانے پینے کی اشیاء بالخصوص سبزی و پھل فروشوں کی گراں فروشی عروج پر ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو پھل یا سبزی رمضان المبارک سے قبل 40 روپے کلو ہوتا ہے وہ رمضان المبارک کی شروعات سے ہی ڈبل قیمت پر فروخت ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی جانب سے متعلقہ محکموں کو گراں فروشی پر قدغن لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد ان محکموں نے کاروائیاں تو کیں لیکن برائے نام کاروائیاں کیں جن سے گراں فروشی پر قدغن لگنے کے بجائے انہیں تقویت ملی۔وہیں عوام نے ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ذاتی مداخلت کر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ گراں فروشی پر قدغن لگائیں تاکہ ماہِ صیام میں عوام راحت کی سانس لے پائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا