پونچھ : ایک درجن علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری

0
0

جموں// جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے جنگلی علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹرکے نصف درجن علاقوں میں چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا ۔
اطلاعات کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے منڈی تحصیل کے ساوجیاں علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو بھی علاقے کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے دھارتی ، دھارا ، ماگناڑ اور جولاس میں چوتھے روزبھی کارڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری رہا ۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بیک وقت ایک درجن مقامات پر سرچ آپریشن لانچ کیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کو مطلع کیا گیا کہ وہ فی الحال جنگلی علاقوں کی اور جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سراغ رساں کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی جنگلی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا: دہشت گردجنگلی علاقے میں بھی ہی موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا