جموں ریاسی سیٹ پر ریکارڈ 72 فیصد پرامن ووٹنگ کیلئے عوام کو مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں//سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہڈ نے جموں ریاسی ایم پی سیٹ پر ریکارڈ 72 فیصد پرامن ووٹنگ کیلئے عوام، ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔وہیںڈمپل نے کہا کہ یہ ووٹنگ پولنگ تبدیلی کے لیے ہے۔ڈمپل نے پرامن پولنگ کیلئے جے کے سی ای او، چیف الیکٹورل آفیسر، جموں کشمیر پولیس، ڈی جی، تمام ڈی آئی جی، ایس ایس پیز، ڈی آئی وی کام، ڈی سی اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔وہیںڈمپل نے سی ای سی چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ وہ پونچھ، راجوری، اننت ناگ ایم پی الیکشن ملتوی نہ کریں۔انہوں نے سی ای سی چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے انتخابات کے فوراً بعد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی پونچھ، راجوری سیٹ پر الیکشن نہیں لڑ رہی ہے تو پھر بی جے پی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے؟۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے جو پونچھ اننت ناگ سیٹ اور پونچھ اننت ناگ ایم پی سیٹ کے ساتھ وادی کی تین ایم پی سیٹوں پر پارلیمنٹ کا الیکشن نہیں لڑ رہی ہے۔ڈمپل نے کہا کہ ہمارے اتحاد کے امیدوار جموں و کشمیر کی تمام پانچ اور لداخ سے ایک سیٹ پر کلین سویپ کریں گے۔ڈمپل نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی، الحاق کی شرائط، خصوصی حیثیت، آرٹیکل 370 کے نفاذ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ سیکولر ہندوستان کے لیے مشن ریاستی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔