پولیس کے ہاتھوں منشیات فروش 9 گرام ہیروئن سمیت گرفتار

0
0

راکیش چودھری
سانبہ؍؍منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے تھانہ باری برہمنہ کی حدود میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 09 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کر لی۔تھانہ بڑی براہمناں کی پولیس پارٹی نے وجے اسٹیل فیکٹری باری برہمنہ کے قریب قائم گاڑیوں کی چیکنگ ناکے کے دوران ایک سوئفٹ کار جس کی رجسٹریشن نمبر PB01B/1176 کالا گیٹ سے سڈکو چوک کی طرف جارہی تھی کو روکا۔ دوران چیکنگ مذکورہ شخص کے قبضے سے 09 گرام تقریباً ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار منشیات فروش کی شناخت اعجاز احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن چٹابل سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 78/2024 تحت سیکشن8/21/22/25/ NDPS ایکٹ پی ایس باری برہمنہ میں درج کیا گیا ہے۔کیس کی پسماندہ روابط کی تفتیش سمیت مزید تفتیش جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا