پولیس کے سوکس ایکشن کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد

0
0

نوجوان نسل منشیات کے علاوہ اور بھی برائیوں میں شامل ہو رہی ہے:ڈاکٹر امتیاز چوہدری
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ کے ہائر اسکینڈری اسکول منجاکوٹ میںجموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سوکس ایکشن پروگرام کے تحت کبڈی،کھوکھو،اور والی بال کے میچ کروائے گے جہاں پر نوجوانوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔اس موقعہ پر میچ کا افتتاح ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری کی قیادت میں ہوا۔وہیں پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ یہ میچ چار دن تک کھیلے جائےں گے ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او منجاکوٹ نے کہا کہ نوجوان نسل نشے کی لت کے ساتھ ساتھ اور بھی کافی برائیوں میں شامل ہو رہی ہے ۔جن کو دیکھتے ہوئے منجاکوٹ پولیس نے سوکس ایکشن پروگرام کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا ۔ایس ایچ او منجاکوٹ اعجاز خیدر اور ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ ہم اس کے بعد بھی ایسے پروگرام منعقد کرواتے رہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ منجاکوٹ یوتھ پولیس کے ساتھ اچھا تال میل بنائے رکھےںتاکہ نوجوان نسل نشہ اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہ سکے۔وہیں اس موقعہ پر ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری،ایس ایچ او منجاکوٹ کے علاوہ اعجاز حیدر،پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول منجاکوٹ کے علاوہ دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا