پولیس پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کشتواڑ کا ارشاد احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

0
0

بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ پولیس پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کشتواڑ نے زیرِ صدارت مشتاق احمد شیخ ریٹائرڈ ڈی وائی ایس پی مرحوم ارشاد احمد شیخ ریٹائرڈ سب انسپکٹر ساکنہ پالیپیٹھ کشتواڑ کے رہائشی مکان پر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ پولیس پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کشتواڑ کے دیگر ممبران بشمول کشمیر سنگھ، غلام حسین شیخ، بشیر احمد شیخ، ایم ایل ٹھاکر، غلام قادر ملک، الطاف لون، عبدل الرشید لون اور سْکھ چین شرما بھی شامل تھے۔ پولیس پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کشتواڑ کے ممبران نے مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر ارشاد احمد شیخ کے گھر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔ لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پولیس پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کشتواڑ مشتاق احمد شیخ نے کہا کہ مرحوم ارشاد احمد شیخ ایک نیک، خوش مزاج، نرم طبعیت اور ملنسار انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے محکمہ پولیس میں مختلف مقامات پر مختلف عہدوں پر اپنے فرائض ایمانداری،محنت اور لگن سے انجام دیے۔ انہوں نے کہا اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ مرحوم میں خدمت خلق کا جذبہ بھی رکھتے تھے اور وقتاً فوقتاً غریب عوام کے لیے خدمات بھی پیش کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پنشینر ویلفیئر ایسوسی ایشن کشتواڑ ایک باہمت اور ایماندار رکن سے محروم ہوئی۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا