فوری مسجٹریل انکوائری عمل میں لائی جائے اور مرتکبین پر قانونی شکنجہ کسا جائے : ورثاء
منظور حسین قادری
تحصیل سرنکوٹ کے مڑہوٹ گاؤں کے الفت حسین ولد لعل حسین نامی شخص پر تھانہ پولیس سرنکوٹ مبینہ اغواکاری معاملہ میں ایف آئی آر زیرنمبر 2023 /314 زیر دفعات 366/376تعزیرات ہند درج کی گئی اس ضمن میں ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور دوران حراست ملزم زندگی کی جنگ ہار گیا لواحقین نے پولیس کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ تفتیش کے باعث پراسرار حالت میں الفت حسین کی موت واقع ہوئی جبکہ پولیس کے مطابق 19 اکتوبر کو شخص مذکور نے حوالات میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایا گیا ج فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈاکرز و ہیلتھ عملہ نے ناسازو نازک حالت میں علاج ومعالجہ کے لئے میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج ومعالجہ شخص مذکور کی موت واقع ہوگئی تاہم ابھی تک موت کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی شخص مذکور کے لواحقین نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی مانگ کی ہے حفظ ماتقدم کے پیش نظر سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو ایک تحریری مکتوب بھیجا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے مجسٹریل انکوائری کا حکم صادر کردیا جس میں سب ضلع مجسٹریٹ مہنڈھر جہانگیر خان بطور انکوائری آفیسر مقرر کئے گئے ان کے ہمراہ ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بھی رہیں گے جنہیں معاملہ طشت ازبام کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس حیران کن واقع کو لیکر سرنکوٹ عوام میں تشویش پائی جارہی ہے کہ ایک شخص سیکورٹی میں کس طرح خودکشی کرسکتا ہے عوام کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کے درپردہ ضرور کوئی سازش لاحق ہے چونکہ ابتلک عوام پولیس پر حفاظت کا اعتماد وبھروسہ رکھتی رہی مگر اس محیرالعقول سانحہ نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں