پولیس اور عوام کے درمیان بہتر رشتے اور دوستانہ ماحول وقت کی اہم ضرورت جدید چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جائے/آئی جی کشمیر

0
0

اے پی آئی
سر ینگرپولیس اور عوام کے درمیان بہتر تال میل اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے اور انہیں بہتر تحفظ فراہم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دیں اور شفافیت کو اپنا اصول بنائے،پولیس اور عوامی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہونے سے ہی صیح سمت کی جانب گامزن ہونگے۔ اے پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن ہندوارہ کا دورہ کرنے کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس سوامی پریکاش پانی نے پولیس افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ پولیس اور عوام کے مابین بہتر تال میل اور دوستانہ ماحول قائم کرنے کی طرف اپنی توجہ مبزول کرں ۔ انسپکٹر جنر آف پولیس نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین بہتر رشتے قائم ہونے سے ہی امن قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور پولیس کو بھی صیح سمت کی جانب گامزن ہونے کا موقعہ فراہم ہو گا ۔ افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا کہ جوابدہی کو یقینی بنایا جائے اور پویس کو اپنیی خدمات انجام دینے کیلئے متحرک رہنا ہو گا ۔ شفافیت پر زور دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے شفاف ہونالازمی ہے ۔ انہوںنے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ دورِ جدید کے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ انہیں لوگوں کے ساتھ بہتر رشتے قائم کرنے میں بھی مدد مل سکے ۔انہوںنے کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ وہ عوام کو اپنانے کیلئے بہتر رشتے قائم کرنے کی طرف اپنی توجہ مبزول کریں ۔ اس موقعے پر شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سبل گپتا اور ایس ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا