پولیس اور عوامِ شاہدرہ شریف کے مابین تعارفی اجلاس

0
0

عوامی نمائندوں کے علاوہ دیگران نے بھی کر شرکت
عمران شفی
تھنہ منڈی//تھنہ منڈی پولیس اور شاہدرہ شریف کی عوام کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقدہوئی جس کی صدارت سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی محمد صدیق نے کی جن کے ہمراہ اسٹیشن ہاوس آفیسر تھنہ منڈی جاوید ملک بھی موجود تھے ۔اس موقع شاہدرہ شریف کے سرپنچ، پنچ نمبردار، چوکیدار کے علاوہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے، مقامی لوگوں نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کی بہت قلت ہے کوئی متعلق وقت کٹوتی کا نہیں ہے جس سے عوام بہت پریشان ہے، بچوں کے امتحان کے موقعہ پر اس طرح کی بجلی بند بہت افسوس ناک ہے، اور شاہدرہ شریف میں لنک روڈوں کی انتہائی خستہ حالت ہے، یاد رہے کہ اس میٹنگ کا اصل مقصد علاقے میں امن وامان کا قیام تھا۔ ایس ڈی پی اونے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل اور مطالبہ جات کو ہائی اتھارٹی تک پہنچا دیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا