پولیس اور سی آر ایف سربراہان نے جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران یاترا انتظامات کا جائزہ لیا یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں /پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید

0
0

جے کے این ایس
سرینگرپولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید اور سی آر پی ایف چیف راجیو رائے بھٹناگر نے جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پولیس اور سی آر پی ایف سربراہان کے ہمراہ سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ”وی ایس کے کامودی “ آئی جی آپریشنز سی آر پی ایف زلفقار حسن اور دوسرے سینئر آفیسران بھی موجود رہے جس دوران یاترا کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطرکئے جار ہے انتظامات سے جانکاری حاصل کی گئی۔ فیلڈ آفیسران نے پولیس اور سی آر پی ایف سربراہان کو یاتریوں کی سلامتی کے سلسلے میں اُٹھائے جار ہے اقدامات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ۔ فیلڈ میں جائزہ لینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائز ہ لیا جس میںڈی آئی جی جنوبی کشمیر امیت کمار ، جنوبی کشمیر کے ایس ایس پی پیز نے شرکت کی ۔ پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ مخصوص شناختی مقامات پر وقت مقررہ کے اندر اندر ہی گاڑیوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت کی کہ موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لایا جائے تاکہ یاتریوں کو کسی مشکل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے اور یاترا بھی احسن طریقے سے جاری رہ سکے۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے شری امر ناتھ جی یاترا 2018 کے سلسلے میں سیکورٹی صورتحال کے علاوہ آفات سماوی سے نمٹنے کے سلسلے میں کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران ریسکو ٹیموں کو کسی بھی چیلنج سے مقابلہ کرنے کیلئے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے۔ پولیس چیف نے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام دوست پالیسی اختیار کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا