پوسٹ گریجویٹ شعبۂ اردوگورنمنٹ پی۔جی کالج راجوری میںتوسیعی خطبہ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍پوسٹ گریجویٹ شعبۂ اردوگورنمنٹ پی۔جی کالج راجوری میں آج مورخہ 23/11/2023بروزجمعرات ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیاگیا ۔اس محفل میںڈاکٹر الطاف حسین نقشبندی( شعبۂ اردو سینٹرل یونی ورسٹی آف کشمیر گاندربل) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور’’اردو کے ابتدائی نقوش‘‘پر ڈاکٹر موصوف نے سیر حاصل خطبہ پیش کیاجس سے طلباء وطالبات مستفیض ہوئے۔خطبے کے اختتام پر سوالات وجوابات کے وقفے میںایم۔اے کے طلباء وطالبات نے مذکورہ موضوع پر ڈاکٹر الطاف حسین نقشبندی سے متعدد سوالات کیے جس پر ڈاکٹر موصوف نے مدلل جوابات دیتے ہوئے طلباء کو مطمئن کیااس طرح کم وبیش ڈھائی گھنٹے تک یہ علمی وادبی گفتگو جاری رہی جس سے یقیناً طلباء کی معلومات میں اردو زبان کے ابتدائی نقوش کے حوالے سے گراں قدر اضافہ ہوا۔اس محفل کے آغاز میںڈاکٹر عبدالحق نعیمیؔ صدر شعبۂ اردو نے مہمان خصوصی کا تعارف کراتے ہوئے استقبال کیا۔ڈاکٹر امجد علی بابر نے نظامت کا فریضہ انجام دیااور آخر میں ڈاکٹر محمد شکیل کٹاریہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔محفل ہذا میں شعبۂ اردو گورنمنٹ پی۔جی کالج راجوری کے اُساتذہ ،ڈاکٹر ظہیر احمد،ڈاکٹرمختار احمد،ڈاکٹر محمد شکیل کٹاریہ،ڈاکٹر محمد ارشاق اصغرؔ اورڈاکٹر غلام عباس(شعبۂ فارسی)،ڈاکٹر جنید جاذبؔ (شعبۂ ماحولیات)،ڈاکٹر شکیل احمد(شعبۂ ریاضی) ،ڈاکٹر گوہر اقبال قاضی،ڈاکٹر مامون رشید جامیؔ ،ڈاکٹر ایاز احمد مغل(شعبۂ عربی)بھی اس محفل میں شریک رہے۔اس محفل میں اُساتذہ نے طلباء وطالبات کو ادبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر مبارک باد دی اور طلباء کاحوصلہ بڑھایا تاکہ وہ ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا