پوتن نے ہندوستان کی کامیابیوں اور اثر و رسوخ کی تعریف کی

0
0

ماسکو، // روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد بھیجی اور عالمی میدان میں ملک کی کامیابیوں اور اثر و رسوخ کی تعریف کی۔
ہندوستان میں برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خاتمے کے بعد 26 جنوری 1950 کو آئین کو اپنایا گیا تھا۔ یوم جمہوریہ اس کے نفاذ کے دن منایا جاتا ہے۔
کریملن کی طرف سے جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر پوتن کے حوالہ سے کہا گیا، "ہندوستان نے سماجی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں متاثر کن کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس نے عالمی میدان میں اس قدر وسیع اثر و رسوخ کا مظاہرہ کیا ہے جس کا وہ حقدار ہے اور بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم ترین مسائل حل کرنے میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔
مسٹر پوتن نے کہا کہ ماسکو نئی دہلی کے ساتھ اپنی مراعات یافتہ شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات میں تعمیری تعاون کو وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا