پنچایت بھون :گاﺅں کی سیکریٹریٹ ؛جہاں گاﺅں والوں کیلئے سرکار بیٹھتی ہے!

0
0

محمدپورپنچایت چنڈی سنگھ گرام پنچایت تمام ترجدیدسہولیات سے لیس،عوام کوخدمات اُن کے درپہ دستیاب
جا ن محمد


بارہ بنکیگاﺅں کے لوگوں کوجب اپنے کسی کام کاج کے سلسلے میں شہرمیں قائم سرکاری دفترکے چکرکاٹنے پرمجبورہوناپڑےاتووہ دربدراور بے بس ہوجاتاہے اور تھک ہارکربیٹھ جاتاہے لیکن جب اس کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے حکومت پنچایت سطح پرہی ایسانظام قائم کردے جہاں دیہی عوام کے تمام سرکاری کاج کاج وہیں ہوجائیں تویقینایہ باعث راحت ہے اور گاﺅں کاآدمی اپناکام کاج کروانے کیلئے دربدرنہیں ہوتااورنہ اُسے دورشہرجاکرتحصیل یاڈپٹی کمشنردفتردربدری کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورنہیں ہوناپڑتاکیونکہ اُس کی سیکریٹرےٹ توگاﺅں میں ہی ’پنچایت بھون‘نام سے قائم ہے ۔ ایسی ہی ایک خوبصورت پنچایت محمدپور چنڈی سنگھ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہے جہاں ایک عالیشان عمارت تعمیرہے،دلکش فن تعمیرکیساتھ ایک عالیشان محل نمایہ عمارت محکمہ دیہی ترقی نے تعمیرکی ہے جہاں گرام پنچایت عہدیداران کیساتھ ساتھ سرکاری ملازمین بھی دستیاب رہتے ہیں اور عوامی مسائل کاازالہ ہوتاہے۔یہاں صاف ستھرے ماحول میں دلکش صحن والی اس عمارت میں کمپےوٹرروم عوام کیلئے بڑاراحت کامقام ہے جہاں وہ مختلف سرکاری اسکیموں کیلئے اپنااندراج کروانے آتے ہیں اور وہاں تعینات ملازمین اُن کی رجسٹریشن وغیرہ کے تمام لوزمات پوراکرتے ہیں، ساتھ ہی ریکارڈ روم ہے ،آگے بڑھیں توایک بڑامیٹنگ حال ہے جس میں کئی درجن لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پرانے زمانے میں گاﺅں کے مسئلے مسائل کے ازالے کیلئے پنچایتیں بڑے پیڑوں کے نیچے منعقدہواکرتی تھیں لیکن حکومتی کاوشوں کی بدولت پنچایت سطح پر پنچایت بھون تعمیرکئے گئے ہیں جس سے اب یہاں میٹنگ حال میں بیٹھ کر گاﺅں کے معاملات کاازالہ ہوتاہے۔

گاﺅں کی تعمیروترقی وخوشحالی کیلئے گاﺅں ،حکومتی عہدےداران وپنچایتی نمائندگان ایک ساتھ بیٹھ کر فیصلے لیتے ہیں اور گاﺅں کو خوشحالی کی راہ پرگامزن کرتے ہیں۔پنچایت بھون میں گاﺅں کے منتخب پنچایتی نمائندگان بشمول سربراہ بیٹھنے کیلئے الگ سے انتظام ہوتاہے۔ ساتھ ہی پنچایت بھون کی سب سے بڑی خوبصورتی وہاں خواتین کیلئے طبی سہولیات کابہم پہنچایاجاناہے۔خواتین وبچوں کی طبی جانچ کیلئے اوراُنہیں مفت ادویات وخوراک کی مختلف گولیاں کیلشیم وغیرہ کی فراہمی ہوتی ہے۔چیف ڈیولپمنٹ آفیسر بارہ بنکی محترمہ ایکتاسنگھ نے بتاےاکہ ضلع کی تمام 1155پنچاےتوں میں پنچایت بھون کایہ ماڈل اپناجارہاہے۔اُنہوں نے بتایاکہ یہاں لوگوں کو منریگاسے متعلق مسائل، پی ایم کسان یوجنا کیلئے اندراج، اوجوالا یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا کیلئے رجسٹریشن اور آےوشمان بھارت کارڈ کیلئے رجسٹریشن کے علاوہ تمام سرکاری اسکیموں سے متعلق رجسٹریشن وجانکاری فراہم کی جاتی ہے اوریہ ایک طرح سے گاﺅں والوں کیلئے سیکریٹریٹ کاساماڈل ہے جہاں گاﺅں والوں کوتمام سرکارکام کاج کیلئے مدداُن کے درپہ دستیاب ہوتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا