تقریب پر ڈاکٹر رفیق مسعودی کی شال پوشی کی گئی
لازوال ڈیسک
https://www.sgndkc.org/
بارہمولہ؍؍پنجابی ساہتیہ سبھا بارہمولہ کے اہتمام سے آج ادبی مرکز کمراز کے صدر دفتر کانسپورہ بارہمولہ میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وادی کے معروف کشمیری شاعر شیر علی مشغول نے کی، جبکہ ایوانِ صدارت میں پنجابی ساہتیہ سبھا کے صدر سُریندر سنگھ سوڑھی، پنجابی زبان کے ادیب کرن سنگھ طالب،اور سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی و سرپرست ادبی مرکز کمراز ڈاکٹر رفیق مسعودی بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔تقریب پر ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے ’’ پنُن دود پنن� دگ‘‘ کا پنجابی ترجمہ ’’ میری پِیڈ میرا برہڑا‘‘ کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب پر ڈاکٹر مسعودی کو پنجابی ساہتیہ سبھا کی طرف سے شال پوشی بھی کی گئی۔ تقریب پر ڈاکٹر رفیق مسعودی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجابی ساہتیہ سبھا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو منعقد کرنے میں پہل کی۔ تقریب پر ایک مختصر مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں طرفات سے آئے ہوئے شعراء و ادبا نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض نثار اعظم نے انجام دئے۔