پنشنروں نے اَپنی زندگی کا اہم حصہ اَپنی قوم کی خدمت کے لئے وقف کیا ہے

0
0

ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں اُن کی عزت اور احترام کرنے کی ضرورت :چیف سیکریٹری
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آ ج کہاکہ پنشنروں نے اَپنی زندگی کا اہم حصہ اَپنی قوم کی خدمت کے لئے وقف کیا ہے اور ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں اُن کی عزت اور احترام کرنے کی ضرورت ہے۔اِن باتوں کا اِظہار چیف سیکرٹری نے آج یہاں سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسو سی ایشن( سی جی پی ڈبلیو اے جے ) جموں کے زیر اہتمام اِنڈین انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) میں 41ویںنیشنل پنشنرز ڈے کی تقریبات کے دوران ایک اہم خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر سٹیٹ الیکشن کمشنر بی آر شرما، سرپرست سی جی پی ڈبلیو اے جے ایس ایس وزیر، صدر سی جی پی ڈبلیو اے جے کلدیپ کھوڈا،نائب صدر سی جی پی ڈبلیو اے جے ڈاکٹر سدرشن کمار، جنرل سیکرٹری سی جی پی ڈبلیو اے جے، کے بی جنڈیال، ریٹائرڈ سول سروس افسران اور دیگر مرکزی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ریٹائرڈ اَفسران کی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انتھک خدمات انجام دینے پر شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے پنشنروں کا ان کی محنت اور لگن پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک خوشحال ملک کی بنیاد رکھی ہے۔اَتل ڈولو نے قوم کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے پنشنروںکی عزت اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اُبھرتے ہوئے افسران کے لئے ایک مثال قائم کی ہے کہ وہ اَپنے سروس کیریئر کے دوران کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔چیف سیکرٹری موصوف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اَپنے تاریخی فیصلے میں بجا طور پر تسلیم کیا ہے کہ پنشن ایک حق ہے انعام نہیں کیوں کہ پنشن کی مدد سے پنشنرز اَپنا قیمتی وقت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کر کے باوقار زندگی گزار سکتے ہیں۔اَتل ڈولونے اَپنے خطاب میں سی جی پی ڈبلیو اے جے کے کئی اَقدامات کی ستائش کی اور اُنہیں یقین دِلایا کہ یو ٹی اِنتظامیہ ان کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے پُرعزم ہے۔اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری نے 85 برس یا اس سے زائد عمر کے پنشنروں کو بھی اعزاز ات سے نوازا۔اِس موقعہ پر سی جی پی ڈبلیو اے جے کے صدر کلدیپ کھوڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشنرز نوجوان افسران کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں کیوں کہ ان کے فیصلوں نے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارا ہے۔سرپرست سی جی پی ڈبلیو اے جے ایس ایس وزیر نے اَپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کے کام کاج اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی جبکہ جنرل سیکرٹری سی جی پی ڈبلیو اے جے کے بی۔ جنڈیال نے اجتماع کو اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نائب صدر سی جی پی ڈبلیو اے جے نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس سے قبل تقریبات کے دوران چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر کی طرف سے سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں (سی جی پی ڈبلیو اے جے) کے اِشتراک سے جیریاٹرک ویلنیس بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر محکمہ آیوش کے میڈیکل افسران نے بڑھاپے سے متعلق کچھ بیماریوں کے آیورویدک علاج کے بارے میں ہیلتھ معلومات دیں۔ ڈاکٹر ارون گپتا نے سینئر شہریوں اور ان کے آیوش پر مبنی اِنتظام میں عام مختلف بیماریوں اور جیریاٹرک سنڈروم کے بارے میں بات کی ۔ اُنہوں نے مختلف جیریاٹرک صحت مسائل کے انتظام میں یوگا، پنچ کرما اور کشار سوتر کی طاقتوں پر بھی روشنی ڈالی۔اِسی طرح ڈاکٹر مونیکا گپتا نے عمر رسیدہ افراد میں ذہنی صحت کے مسائل اور آیوش پر مبنی ذہنی ہیلتھ کیئر کے اقدامات اور یوگا سے ان کے اِنتظام کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ اُنہوںنے پنشنروں کو یوگا کی کچھ مشقیں جیسے بھرمنی پرانایام، دھیانا اور دیگر کرنے کے لئے کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا