پنجاب میں سڑک حادثے میں پانچ فوجی جوان زخمی

0
0

جالندھر، 20 جولائی (یو این آئی) جالندھر-امرتسر قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز ایک ٹرک سے فوجی گاڑی ٹکرانے سے پانچ فوجی جوان زخمی ہو گئے۔

پولس نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ فوج کی گاڑی ہوا میں اچھل گئی اور چند میٹر کے فاصلے پر الٹ گئی۔

فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولس نے یہ بھی کہا کہ زخمی فوجی جالندھر چھاؤنی کے آرمی اسپتال میں طبی نگرانی میں ہیں۔

پولس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا