پنجاب میں دو پاکستانی ڈرون برآمد

0
0

یواین آئی

جالندھر؍؍بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گرداس پور اور ترن تارن اضلاع سے دو پاکستانی ڈرون برآمد کئے ہیں۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ منگل کو گورداسپورضلع کے سرحدی علاقے میں ایک ڈرون کی موجودگی کے بارے میں اطلاع کی بنیاد پر بی ایس ایف کے جوان مشتبہ علاقے میں پہنچے اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔ صبح تقریباً 7:15 بجے، تلاشی مہم کے ایک حصے کے طور پر گورداسپور ضلع کے چوونترا گاؤں سے متصل ایک کھیت سے ایک ڈرون کو کامیابی کے ساتھ برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ ڈرون کی شناخت چینی ساختہ ڈی جے آئی فینٹم-4 کے طور پر ہوئی ہے۔اس سے قبل منگل کی شام ضلع ترن تارن میں بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کے ذریعہ مشترکہ طورپر ایک ڈرون برآمد کیا گیا تھا۔ضلع ترن تارن کے سرحدی علاقے میں ایک ڈرون کی موجودگی سے متعلق بی ایس ایف کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر بی ایس ایف کے دستوں نے مشتبہ علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران، تقریباً 07:05 بجے، فوجیوں نے ضلع ترن تارن کے گاؤں کھیم کرن سے ملحقہ کھیت سے ٹوٹی ہوئی حالت میں ایک ڈرون کو کامیابی سے برآمد کیا۔برآمد شدہ ڈرون کی شناخت چینی ساختہ ڈی جے آئی میٹرس300 آرٹی کے، کے طور پر کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا