پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ ،دہشت گردہلاک

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی ضلع پلوامہ کے آری ہل گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے،تازہ جانکاری کے مطابق اس جھڑپ میں ایک عدم شناخت شدہ دہشت گردہلاک ہوگیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو فورسز نے جوں ہی پلوامہ کے آری ہل گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کاتبادلہ شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، فوج اور سی آرپی ایف نے آری ہل اور اس کے ملحقہ علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے آری ہل گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں رک رک کر فائرنگ ہو رہی تھی۔ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات کے مطابق ایک دہشت گردی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا