پلاسٹک انڈسٹری کا سب سے بڑا ایکسپوپلاسٹ فوکس 2024 یکم فروری 2024 سے

0
0

نئی دہلی،// پلاسٹک انڈسٹری کاسب سے بڑا ایکسپو”پلاسٹ فوکس 2024“یکم فروری کو دہلی میں شروع ہورہاہے اس پروگرام میں 1200 سے زائد اسٹال ہیں، جن میں دنیا بھر سے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں نمائش کے جدید ترین مقام یشوبھومی (آئی آئی سی سی)، دوارکا، نئی دہلی میں منعقد ہونے والا یہ ایکسپوبے مثال نوعیت کا ہوگا۔یہ جگہ1,00,000مربع میٹر پر محیط ہے۔اس ایکسپو کو پلاسٹک صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑی تجارتی نمائش قرار دیا جارہاہے۔یکم تا5فروری منعقدپلاسٹ فوکس 2024توجہ کا مرکز ہوگا، جہاںپلاسٹک کی پوری صنعت جدت، کاروبار اور تعاون کے پانچ دنوں کے لیے جمع ہوگی۔

ٹرایون ایگزی بیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام اور پلاسٹک مشینس مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (پی ایم ایم اے آئی) کے ذریعے تقویت یافتہ پلاسٹ فوکس 2024 کو کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت اور بھاری صنعتوں کی وزارت، حکومت ہند کی حمایت حاصل ہے۔

ٹرایون ایگزی بیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سیرل پریرا نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر پلاسٹ فوکس کے لیے ایک ایپ تیار کیا ہے، جو نہ صرف مہمانوں اور نمائش کنندگان کو ایکسپو کے بارے میں تمام ڈیٹا فراہم کرتی ہے بلکہ اس میں ایک اختراعی میچ میکنگ بھی شامل ہے۔ وہ خصوصیت جو خریداروں کو مناسب نمائش کنندگان سے مربوط کرے گی۔ 250 سے زیادہ لائیو مشینوں کے علاوہ یہ مظاہرہ پروڈکشن چین کے ہر پہلو کو ظاہر کرے گا، خام مال سے لے کر پولیمر، مولڈ اور ڈیز تک، جس سے شرکاءکو صنعت کی صلاحیتوں کا ایک جامع نظریہ ملے گا۔

پلاسٹک مشینری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا (PMMAI)کے صدر تشار پاریکھ نے کہا پلاسٹ فوکس 2024لائیو مشینوں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے شرکاءکو ان اختراعات کو عملی شکل میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ ہندوستان میں بنی مشینوں اور دنیا بھر کی مشینوں کے درمیان فرق کو سمجھنے کا موقع ہے۔

خیال رہے کہ پلاسٹک کی عالمی پیداوار میں ایک اہم طاقت ہندوستان میں 20,000 سے زیادہ پروسیسنگ یونٹس ہیں، جو ایک ملٹی بلین ڈالر کی صنعت کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہیں۔ یہ صنعت نہ صرف ہندوستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرتی ہے، اس کی سماجی و اقتصادی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ ہندوستان 2021 میں 1.5 ملین میٹرک ٹن پولیمر برآمد کرنے والے ایک بڑے عالمی سپلائر کے طور پر ابھرا ہے اور ہندوستان کی پلاسٹک کی کھپت 1990 اور 2021 کے درمیان 23 گنا بڑھ کر 21 ملین ٹن ہوگئی ہے۔ اسی لیے پلاسٹ فوکس جیسا ایونٹ آنے والی دہائیوں میں خاطر خواہ ترقی کے تخمینوں کے درمیان صنعت کو آگے بڑھانے والی اختراعات اور ٹیکنالوجیوں کی نمائش کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ تقریب ہندوستان کو پلاسٹک کے عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کے حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا