پری پیڈ بجلی میٹروں کی تنصیب کے خلاف ارنیا میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ

0
0

علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع کی جائے یا سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا کام روک دیا جائے: مظاہرین
لازوال ڈیسک
جموں // جموں ضلع کے ا رنیا مکینوں نے آج یہاں اپنے علاقے میں سمارٹ میٹر لگانے کے خلاف زبر دست احتجاج کیا۔وہیں مظاہرین، جن میں زیادہ تر خواتین تھی، نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھاری بلوں کو برداشت نہیں کر سکے گئے جو ان میٹروں کی تنصیب کے بعد آئیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سمارٹ میٹر کے نفاذ کے نتیجے میں پہلے سے مشکلات کا شکار گھرانوں پر ضرورت سے زیادہ مالی بوجھ پڑے گا۔ ہماری آمدنی بہت معمولی ہے، کیونکہ ہمارے علاقے میں زیادہ تر لوگ سیلز مین، مزدور، یا سڑک کنارے دکاندار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم بمشکل اپنے بچوں کے اسکول کی فیس ادا کرنے کا انتظام کر سکتے ہی۔وہیں احتجاج کرنے والی خواتین کے ایک گروپ نے ان ساری باتوں کا اظہار کیا اور احتجاج درج کروایا۔وہیںمحکمہ پاور ڈیولپمنٹ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع کی جائے یا سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا کام روک دیا جائے۔ ایک احتجاجی خاتون نے کہا کہ ہم اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے بجلی کے ناقابل برداشت بلوں سے نمٹنے کے بجائے روایتی ذرائع پر انحصار کرنے کو ترجیح دیں گے۔وہیں اس دوارن جیت راج میونسپل کونسلر ارنیا وارڈ نمبر 11 نے کہااگر کشمیر کے لوگوں نے انہیں وہاں سمارٹ میٹر لگانے کی اجازت نہیں دی، تو وہ جموں میں اس کی تنصیب کو کیوں مجبور کر رہے ہیں؟ ہم انہیں یہاں سمارٹ میٹر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا