پرینکاگاندھی تلنگانہ میں 200یونٹ مفت بجلی اور 500روپئے میں گیس سلنڈرکی ضمانتوں کاآغازکریں گی

0
0

حیدرآباد //کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی اس ماہ کی 27تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کی 6ضمانتوں میں سے دو اہم 200یونٹ تک مفت بجلی اور500روپئے میں گیس سلنڈر کی ضمانتوں کا پرینکا گاندھی آغازکریں گی۔چیوڑلہ میں 27فروری کوپرینکاگاندھی دورہ کریں گی جہاں وہ ان دوضمانتوں پر عمل کاآغازکریں گی۔واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پہلی مرتبہ پرینکا گاندھی اس تلگوریاست کا دورہ کررہی ہیں۔

یواین آئی وخ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا