پریس کونسل سرنکوٹ کا پرامن دھرنا جاری

0
0

ایس ایچ او سرنکوٹ راجویر سنگھ کے غیر شائشتہ سلوک پر ذرائع ابلاغ کا معطلی ومنتقلی کا کیا مطالبہ
منظورحسین قادری

سرنکوٹ؍؍حالیہ دنوں پوٹھہ بائی پاس شاہراہ عام پر غیر قانونی طور کھلی شراب دکان سے جب مقامی خواتین احتیاطی طور پر باہر نکال رہی تھیں تو ایس ایچ او سرنکوٹ راجویر سنگھ نے بغیر پولیس خواتین اہلکاروں کے انہیں اندر بند کرنے کی کوشش کی اور مقامی سرپنچ کو جائے وقوع سے بھاگنے کی دھمکی دی جبکہ خواتین کو بدمعاش ودیگر بیہودہ الفاظ استعمال کئے اور پولیس اہلکاروں کو وردی کی حالت میں گاڑیوں میں شراب لاؤڈ کرنے کا حکم دیا تو اس پورے معاملے کی کوریج کے لئے پریس کونسل سرنکوٹ کے صدر امیرالدین زرگر مع نمائندگان وارد ہوئے ۔دوران منظر عکاسی پر ایس ایچ او مذکور نمائندگان پریس کونسل پر آگ بگولہ ہوئے اور کیمرہ کی منظر کشی معطل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے غیر آئینی ،غیر جمہوری، لب ولہجہ کا مظاہرہ کیا اور موقع پر موجود نائب تحصیلدار سرنکوٹ کو دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے زور ڈالا۔ پریس کونسل سرنکوٹ نے اس غیر شائستہ بدسلوکی اور جمہوریت کے چوتھے ستون کی عزت ہتک اور پولیس اہلکاروں سے وردی کی حالت میں شراب لاؤڈنگ معاملہ لیکر آج دوپہر سے پریس کونسل سرنکوٹ نے مین بازار سرنکوٹ دھرنا جاری کردیا ہے۔ پریس کونسل کا کہنا ہے کہ معاملہ ایس ایس پی پونچھ اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ کے زیر غور لانے کے بعد مثبت ردعمل نہ ہونے کے کارن پریس کونسل کے نمائندگان دھرنا کرنے پر مجبور ہوئے تاہم دھرنے پر بیٹھے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو برموقع پہنچ کر یقین دہانی کرائی کہ حکام بالا سے بات چل رہی ہے۔ آئندہ دن سہ پہر تک مہلت دی جائے ۔معاملہ طشت ازبام ہوتے ہی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوگا۔ذرائع ابلاغ نمائندگان میں امیر الدین زرگر، آکاش ملک، مختار حسین مجاز، سید انجم ہمدانی، منظور حسین قادری، نازک منہاس، عرفان منہاس، مقصود منہاس ،سرفراز خان، نوید کاظمی ،سجاد چوہدری، محمود خواجہ،اشتیاق چوہدری، ممتاز ملک کی قیادت میں تمام صحافی برادری سیخ پا ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا