پریرنا پوری کی سہر کٹھوعہ میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت،عوامی دربار کا بھی اِنعقاد

0
0

کے سی سی، پی ایم اِی جی پی، این آر ایل ایم، ایم ایس ایم اِی اِستفادہ کنندگان میں مالی اِمداد تقسیم
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍ کمشنر سیکرٹری آئی ٹی اور اطلاعات پریرنا پوری نے آج کٹھوعہ بلاک کی پنچایت سہر میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس، ایس ایس پی کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی رگھونندن سنگھ، اے سی ڈی کشور سنگھ کٹوچ اور دیگر محکموں کے سربراہان کے علاوہ اَفسران بھی موجود تھے۔یاترا کے دوران اِستفادہ کنندگان نے ’’میری کہانی، میری زبانی‘‘ سیشن میں مرکزی سیکٹر کی مختلف سکیموں کے بارے میں کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیاجس میں پرنسپل سیکرٹری اور دیگر ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی کارروائیوں میں حصہ لیا اور شہریوں پر مرکوز فائدہ اُٹھانے والی سکیموں کو ظاہر کرنے والے محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے شرکأ کو ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا حلف دِلایا۔اُنہوں نے ضلع میں جاری’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ نے کٹھوعہ میں زائد اَز 200 پنچایتوں کو کامیابی کے ساتھ احاطہ کیاہے تاکہ تمام سکیموں کو مشن موڈ پر پورا کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ جن ستفادہ کنندگان نے سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کئے ہیں وہ ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ ہموار کرنے کے لئے وزیر اعظم کے پیغام کو آگے بڑھانے کی خاطر سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔کمشنر سیکرٹری پریرنا پوری نے خطاب کے دوران 2047 ء تک تبدیل شدہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لوگوں، نوجوانوں، اَفسروںاور پی آر آئیزکی اِجتماعی کوششوں پر زور دیا اور اِس مقصد میں تمام شراکت داروں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے کی بحالی، انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی اتحاد کو قومی ترقی کی بنیاد کے طور پر توجہ دینے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔اِس تقریب میں آئی اِی سی مواد کی تقسیم اور وِکست بھارت پر وزیر اعظم کے پیغام کی سکریننگ بھی کی گئی۔کمشنر سیکرٹری نے کے سی سی، پی ایم اِی جی پی، این آر ایل ایم اور ایم ایس ایم اِی اِستفادہ کنندگان کو مالی اِمداد بھی سونپی جبکہ او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لئے ابھینندن پاترا کو پی آر آئیز کو دیا گیا۔اِس سے قبل وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ رگھونندن سنگھ نے کہا کہ 2047 ء تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مشن کو تمام شراکت داروںبالخصوص نوجوانوں کی اِجتماعی کوششوں سے ہی پورا کیا جاسکتا ہے جو ترقی یافتہ اور بااِختیار ہندوستان کے معمار ہیں۔وہیں کمشنر سیکرٹری اطلاعات اور آئی ٹی پریرنا پوری نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور اُنہوں نے وہاں عوامی اہمیت کے مسائل کو اُجاگر کرنے والی شکایات سنیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس، ایس ایس پی کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال، اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ انکور مہاجن، چیئرپرسن بی ڈی سی کٹھوعہ، چیئرپرسن بی ڈی سی مرہین، چیئرپرسن بی ڈی سی برنوتی، ڈی ڈی سی ممبر ناگری، ڈی ڈی سی ممبر دھر مہان پور سمیت مختلف وفود کے نمائندے موجود تھے۔ عوامی دربار میں معاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا۔اِس موقعہ پرلوگوں نے کمشنر سیکرٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل میں مداخلت کی درخواست کی۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی کے وفد نے دھر مہان پور میں بجلی کی فراہمی ، ہیلتھ کیئراور سپورٹس ٹیچر کی خالی اَسامی سے متعلق مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی۔ وفد کی جانب سے پیش کردہ دیگر مطالبات میں ہیرا نگر میں ڈیجیٹل ماڈل وِلیج کی فراہمی بھی شامل ہے۔بی ڈی سی ممبران نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل جیسے بی ڈی سی کٹھوعہ حلقہ میں سی ایف سی کے لئے مناسب زمین کی الاٹمنٹ، سرحدی بلاکوں میں ٹورسٹ سرکٹ کی ترقی، سڑک رابطہ ، مارہین میں موبائل کنکٹویٹی ، اْجھ کیچ منٹ ائیریا میںزمین کی الاٹمنٹ،اَپنے وسائل کے فنڈز ، ہینڈ پمپوں کی مرمت، جوٹھانہ۔لہڑی روڈ، سموان۔ایروان روڈ لنک، پپلی میں آر ٹی آئی سی ہیڈ کی بحالی، صنعتی علاقوں سے باہر علاقوں کے لئے سٹامپ ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ ،آر ڈی ایس ایس کے کاموں کی جلد منظور ی کی درخواست ،،سٹی اینڈ ٹاؤن پروگرام کے تحت مختص رقم میں اضافے کا مطالبہ وغیرہ پیش کئے۔سابق فوجیوں کے وفد نے عوامی دربار میں اَپنے مسائل اور مطالبات بھی پیش کئے جن میں کٹھوعہ ریلوے سٹیشن کا نام کیرتی چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن سنیل چودھری کے نام پر رکھنے کے علاوہ کٹھوعہ میں وار میموریل کے قیام اور ضلع سینک ویلفیئر آفس میں کمپاؤنڈ وال اور گلیوں کی تعمیر کے مسئلے کو اُجاگر کرنا شامل ہے۔اِس موقعہ پرہاؤسنگ کالونی کٹھوعہ کے سینئر شہریوں کے ایک وفد نے کمشنر سیکرٹری موصوفہ کو سٹریٹ لائٹس کے مسئلے اور شہری سہولیات کے اِستعمال سے متعلق دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنرکٹھوعہ نے جلد از جلد ازالے کا یقین دِلایا۔پریرنا پوری نے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یکوقتی ازالہ طریقہ کار اَپنانے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ محکموں کی نوٹس لائے جائیںگے اور اُنہیں مناسب کارروائی اور اُن کی شکایات کا بروقت ازالے کرنے کا یقین دِلایا۔اُنہوںنے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اِنتظامیہ ڈیجیٹل اِنٹرونشنوںسے عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے متعدد اَقدامات کرنے جا رہی ہے جن میں گھر بیٹھے سرکاری خدمات تک رسائی کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن 14471 شروع کرنا شامل ہیں۔ سیکرٹری نے گاؤوں میں مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے یو ٹی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے ،ہیلتھ کیئر، تعلیم اور دیگرکلیدی شعبوں پر اِنتظامیہ کی توجہ کو اُجاگر کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنرکٹھوعہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کام کریں کیوں کہ کٹھوعہ جموں و کشمیر کے گیٹ وے کے طو رپر کام کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا