پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے مغلہ راجوری میںعوامی رسائی کیمپ کی صدارت کی

0
0

عوامی رَسائی کیمپ کا بنیادی مقصد عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے:سنتوش دتاتریا ودیدیا
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش دتاتریا ودیدیا نے شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کی ایک اہم کوشش میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت کے ساتھ راجوری ضلع کے مغلہ بلاک میں ایک عوامی رَسائی کیمپ کی صدارت کی۔اِس سیشن کے دوران متعدد اہم مسائل کو سامنے لایا گیاجن میں بڈگئی سے سگون تک سڑک کی تعمیر، جی ایچ ایس ایس مغلہ سے لانو کھیتر تک سڑک، کانچی موڑ سے دراری تک سڑک، بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا، بجلی کے کھمبوں کی کمی، اضافی ٹرانسفارمرزکی ضرورت، تعلیمی اور صحت کے اِداروں میں عملے کی کمی، سڑکوں کی خستہ حالی، تریرو میں پلتھا کے لئے پل کی تعمیر، سولکی سے خبار تک سڑک کی مرمت، جل جیون مشن سکیموں پر کام میں تیزی لانا اور تریتھ کے لئے 33 کے وِی اے ریسونگ سٹیشن کی منظوری دینا،جی۔پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت پسماندہ مستحقین کو شامل کرنا، ضلع میں سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینا، مغلہ کے لئے جی ڈی سی کی منظوری، بندوق کے لائسنسوں کی تجدید، فارسٹ کلیئرنس کے مسائل،مغلہ کے لئے ایمبولینس فراہم کرنا، ٹی ایس پی کے تحت مناسب فنڈز، مغلہ کے لئے گجر ہوسٹل، مغلہ کو سب ڈویژن کا درجہ دینا، موبائل سکول کے لئے عمارت کی تعمیر، گائیے بس میں جموں و کشمیر بینک برانچ وغیرہ شامل ہیں۔
پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے کیمپ میں عوامی نمائندوں کو یقین دِلایا کہ عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان کے مسائل کا مکمل جائزہ اور مرحلہ وار اُن کا اَزالہ کیا جائے گا۔ مختلف اسٹالز نے پنڈال کو سجایا، ہر ایک میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کو دکھایا گیا ہے۔ تقریب کے دوران، پرنسپل سکریٹری نے اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا، جس میں جدید اسکیموں اور اقدامات کی نمائش کی گئی۔اِس موقعہ پر مختلف سٹال لگائے گئے تھے جن میں سے ہر ایک میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی سکیموں پر عمل درآمد کی عکاسی کی گئی تھی۔ تقریب کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور جدید سکیموں اور اَقدامات کی نمائش کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اوم پرکاش بھگت نے آیوشمان بھارت ، پی ایم جی ایس وائی ، جے جے ایم ، پی ایم کسان وغیرہ سمیت ضلع میں مختلف محکموں کے ذریعہ عملائی جارہی مختلف سکیموں کے تحت کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بتایا کہ حالیہ 7 عوامی رابطہ کیمپوں کے دوران 485 مسائل کو اُجاگر کیا گیا جن میں سے 248 شکایات کا اَزالہ کیا گیا ہے۔
پرنسپل سیکرٹری سنتوش دتاتریا وید یا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رَسائی کیمپ کا بنیادی مقصد عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے ۔یہ کیمپ عوام کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے ، ان کے مسائل کو سننے اور مختلف سرکاری سکیموں او راَقدامات کے بارے میں رائے جمع کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مکینوں کو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل پر غور کیا جائے گا او ران کو مؤثر طریقے سے ھل کرنے کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔پرنسپل سیکرٹری نے پرانے ہینڈ پمپوں کی مرمت کے سلسلے میں جل شکتی محکمہ کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔ اُنہوں نے عوام کے لئے صاف اور قابل رسائی پانی کے ذرائع کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آیوشمان بھارت جیسی مختلف سرکاری سکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔ مزید برآں، انہوں نے کسانوں کوحکومت کے جامع زرعی ترقیاتی کے پروگرام میں حصہ لینے کی اپیل کی۔اپنے خطاب میں پرنسپل سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے متنوع ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ یہ کوششوں میں بنیادی ڈھانچے، صحت، رہائش اور تعلیم جیسے کلیدی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا اور محکمہ تعمیرات عامہ کی سخت کوششوں کے نتیجے میں سڑک کے رابطے میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے اور اس خطے میں سفر کے اوقات میں کمی آئی ہے۔ این ایچ پی سی اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کئی اہم منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں جو 2026 ء تک ہائیڈرو پاور کی صلاحیت کو دوگنا کر یں گے۔ اُنہوں نے منصوبوں کی دیرپایت اور مضبوطی کو یقینی بنانے کے لئے شیڈول مینٹی ننس اور کوالٹی آپریشنوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کوالٹی آپریشن اور مینٹی ننس کو یقینی بنانے کے لئے بجلی اور پانی کے کنکشن کی صارف فیس اور میٹرنگ پر زور دیا۔اُنہوںنے 2018 ء سے 2023 ء کے دوران نل کے پانی کے کنکشن کو تقریباً 5 لاکھ سے 14 لاکھ تک تین گنا کرنے میں حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
عوامی رَسائی کیمپ میں ڈی ڈی سی ممبر مغلہ شمیم اختر، اے ڈی سی کالاکوٹ تنویر خان، اے ایس پی کالاکوٹ محمد رفیع، سی پی او مقصود احمد، ڈی ایم او نصیب بجرنگ،ڈی ایس ڈبلیو او وکیل بٹ، سی ای او ایجوکیشن بشامبر داس، سی ایم او ڈاکٹر راجندر شرما، ایل ڈی ایم سنجیو بھسین،ایگزن آر اِی ڈبلیو طاہر خان، ایگزن پی ڈی ڈی راجوری محمد رشید ، ایگزن پی ایم جی ایس وائی راجوری شاہد مصطفی، ایگزن جل شکتی نوشہرہ وپن کمار،ایگزن جل شکتی میکنیکل اور دیگر ضلعی او رسیکٹورل اَفسران نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا